پنجاب اسمبلی : اپوزیشن کا گندم قیمتوں ،شوگر ملز کی بندش پر احتجاج

پنجاب اسمبلی : اپوزیشن کا گندم قیمتوں ،شوگر ملز کی بندش پر احتجاج

حکومت نے 14 نومبر کو شوگر ملیں چلانے کا حکم دیا تھا، گیٹ ہی نہیں کھلے :اعجاز شیخ سپیکر نے زراعت سے متعلق تمام معاملات پر پیر کو عام بحث کرانے کا دن مقرر کر دیا

لاہور (سیاسی نمائندہ ، آن لائن)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے گندم اور گنے کی قیمتوں، شوگر ملوں کی بندش، بیج کی عدم دستیابی، کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور کسانوں کو درپیش مشکلات پر بھرپور آوازبلند کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ریلیف اور شوگر ملوں کے معاملات کا فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے تین گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ کارروائی کے آغاز پر ارکان کے اصرار پر نقطہ اعتراض پر گفتگو کی اجازت دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات سے پہلے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرکے ارکان پورے ایوان کی کارروائی کو ہائی جیک کر رہے ہیں۔

رکن اسمبلی اعجاز شفیع نے شوگر ملوں کی بندش اور گنے کی قیمت کا اعلان نہ ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 14 نومبر کو شوگر ملیں چلانے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال ملوں کے گیٹ نہیں کھلے اور نہ ہی پرمٹ جاری ہوئے ۔ رکن اسمبلی ندیم قریشی نے گندم کے بیج کی عدم دستیابی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کاشت کے سیزن کے باوجود پنجاب سیڈ کارپوریشن بیج فراہم نہیں کر رہا اور کارپوریشن کے آؤٹ لیٹس پر بیج کے بجائے صرف پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس معاملے پر پیر کو بحث کرانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، محکمہ زراعت اور محکمہ خوراک و سکیورٹی کے وزرا ء کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کے لیے مراسلہ لکھنے کی ہدایت کی ، ایجنڈا مکمل ہونے پر پینل آف چیئرپرسن راجہ شوکت بھٹی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...