تاجر برادری مارچ تک بجٹ تجاویز پیش کرے ، سلیم مانڈوی والا
کراچی چیمبر کا ایک تھنک ٹینک بنائیں جو بجٹ سے متعلق سفارشات تیار کرے کراچی میں سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، ٹیکس پالیسی اور کاروباری سہولتوں پر گفتگو
اسلام آباد ( دنیارپورٹ ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی ۔اجلاس میں ٹیکس پالیسی اور کاروباری سہولتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا آپ لوگ بجٹ میں کوئی تبدیلی یا بہتری چاہتے ہیں تو اپنی تجاویز مارچ تک بھیج دیں ، آپ لوگ ہم سے ملاقات کیلئے جون میں آتے ہیں، تب تک بجٹ بن چکا ہوتا ہے ۔
چیمبر کا ہی ایک تھنک ٹینک بنائیں جو بجٹ سے متعلق کام کرے اور تجاویز پیش کرے ، انہوں نے کہا ہماری کو ششوں سے اب پاکستان میں ویزا اور ماسٹر کارڈ پر روپے کی ٹرانزیکشنز پر کوئی فیس ادا نہیں ہوتی، بینک کے صارفین کی طرف سے ایس ایم ایس چارجز کی شکایات پر سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سٹیٹ بینک کے گورنر کو طلب کیا کہ ڈیجیٹل بینکنگ کے زمانے میں کون سے ریگولیٹری میسجز آپ بھجوا رہے ہیں؟ سٹیٹ بینک کو خود نہیں معلوم تھا، پھر وہ میسجز چارجز ختم کیے گئے ۔
سینیٹر طلحہ محمود نے ایک تاجر کی تجویز پر سفارش پیش کی کہ exemption certificate کی میعاد تین سال ہونی چاہیے جو اس وقت صرف ایک سال ہے ۔سینیٹر انوشہ رحمن نے کہا خلیجی بحران اور جیوپولیٹیکل مسائل کی وجہ سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے لیکن اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گئی ہے ، رواں بجٹ میں کاروباری برادری کو 400 ارب روپے کے ٹیکس فوائد دئیے گئے ۔سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ گوادر کو فری پورٹ بنایا جا ئے ،اس سے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments