پیپلز پارٹی ہماری سیٹیں واپس کرے : بیرسٹر گوہر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پیپلزپارٹی سے قومی اسمبلی، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول نے مانا ہماری سیٹیں لے کر دوسری پارٹیوں کودی گئیں، پی پی سندھ، کے پی، قومی اسمبلی میں ہماری سیٹیں واپس کردے ۔ انہوں نے کہا بانی نے ایس او ایس لیٹر بھیجا ہے ، ان کے خط پر چیف جسٹس کو نوٹس لے لینا چاہیے تھا، بانی رعایت نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا نئے صوبوں پر عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنا لائحہ عمل دینگے ۔ عمران خان کے خلاف مقدمات بے بنیاد اورسیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں، ہمارے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ ان مقدمات میں رات کی تاریکی میں بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں، عدالت سے درخواست ہے دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ہمارا مؤقف سنا جائے ۔ نئے صوبوں پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ معاملہ ابھی پری میچور ہے ، خد وخال سامنے نہیں آئے ، کتنے صوبے ،کس حال میں اور کہاں کہاں بنیں گے ، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے ، اس میں سیاست کے بجائے عوامی احساسات کو دیکھنا چاہیے ، اس پر مشاورت سے رائے تب دیں گے جب کوئی ڈرافٹ آئے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments