تین روزہ SCOتہذیبی مکا لمہ، پاکستانی وفد آج نئی دہلی جائیگا

تین روزہ SCOتہذیبی مکا لمہ، پاکستانی وفد آج نئی دہلی جائیگا

مصدق ملک قیادت کرینگے، رکن ممالک کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں متوقع ثقافتی ورثے علاقائی تعاون کے فروغ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائیگا

 اسلام آباد(دنیا نیوز)پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تین روزہ تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد آج نئی دہلی روانہ ہوگا، وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ تین روزہ فورم کے دوران پاکستانی وفد کی رکن ممالک کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جبکہ ثقافتی ورثے اور علاقائی تعاون کے فروغ سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کیا جائے گا ،ترجمان کے مطابق پاکستان 27-2026 کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے اور آئندہ سال ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...