یونیسکو کی بچوں کی تعلیم، بہتر نشونما کیلئے ہنگامی اقدامات کی تجویز
ہر بچے کی 1سالہ پرائمری تعلیم کیلئے دنیا کو سالانہ 35ارب ڈالراضافی درکا 2030 تک پرائمری تعلیم پر69ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی ، یونیسکو کی رپورٹ
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان کا تعلیمی نظام جہاں وسائل کی کمی اور ابتدائی سطح پر بچوں کی تعلیم تک رسائی جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، وہاں خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے یونیسکو کی نئی رپورٹ میںبچوں کی تعلیم، بہتر نشونما کیلئے ہنگامی اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی سطح پر 2030 تک ہر بچے کو کم از کم ایک سال کی پرائمری تعلیم فراہم کرنے کے لیے دنیا کو سالانہ 35 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز درکار ہیں۔ لاکھوں بچوں کو بنیادی مہارتوں سے محروم رہنے سے بچانے کے لیے اس شعبے میں فوری اور ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری بڑھا نے اور ان کی تعلیم و بہتر نشونما کیلئے ہنگامی اقدامات نا گزیر ہیں۔
یونیسکو، یونیسیف اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ "2026 گلوبل رپورٹ آن ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن" میں کہا گیا مالیاتی خسارے کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں بچے معیاری ابتدائی تعلیم اور نگہداشت سے محروم ہیں۔ عالمی سطح پر پرائمری سکول میں داخل ہونے والے صرف 59 فیصد بچوں نے کم از کم ایک سال کی پری پرائمری تعلیم مکمل کی ، 24 سے 59 ماہ کی عمر کے صرف 64 فیصد بچوں کی نشوونما ان کی عمر کے تقاضوں کے مطابق ہو رہی ہے ، کم آمدنی والے ممالک کو کم از کم معیار برقرار رکھتے ہوئے پری پرائمری تعلیم کے اہداف حاصل کرنے کیلئے 2027 سے 2030 کے درمیان سالانہ اوسطاً 69 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments