فضل الرحمن جہاں غلط ہوں گے ، غلط کہیں گے : فیصل کریم

 فضل الرحمن جہاں غلط ہوں  گے ، غلط کہیں گے : فیصل کریم

پشاور (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیاسی ماحول میں بڑھتی ہوئی تلخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن میرے علاقے کے ہیں۔۔۔

 ان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے ،جہاں غلط ہوں گے ، انہیں غلط کہیں گے ، تاہم دشنام طرازی کے بغیر بھی سیاست کی جا سکتی ہے ،انہوں نے شوکت یوسفزئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ میرا سوفٹ ویئر ٹھیک ہے ، پی ٹی آئی ترجمان کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے ، اس لیے ٹی وی پر نظر آتے ہیں مجھے اختیارات نہیں چاہیے ، مجھے صوبے میں امن لانا ہے ، علم نہیں کہ نئے آرڈیننس سے میرے اختیارات میں کیا اضافہ ہوا، صوبے میں امن لانا ہے ، سزا جزا بھی ضروری ہے ، صدر زرداری کا نمائندہ ہوں، سمری پر ان کے دستخط سے ان کا نمائندہ بنا ہوں۔

گورنر کے پی کے نے کہا کہ مولانا کہتے ہیں کہ میرے بغیر حکومت نہیں بنتی اور چلتی، ان کے بغیر حکومت بن بھی گئی اور چلے گی بھی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہارنے کا آپشن نہیں، صوبے میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کی جانب سے بلاول بھٹو کے خلاف بیانات مناسب نہیں، معاملات اتنے کشیدہ نہیں ہونے چاہئیں کہ مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہو۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ریفرنڈم ہمارا مسئلہ نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ ہمارے ہاتھ سے نکل رہا تھا، صوبے میں گورنر راج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک انصاف کی وجہ سے نافذ ہوا ہے جب چیزیں ٹھیک ہوں گی تو گورنر راج بھی ختم ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...