پرتگال کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے ، بزنس فورم میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (اے پی پی)پرتگال کے وزیر خارجہ پالو رینجلپاکستان پرتگال بزنس فورم میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری یورپ عائشہ علی نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران وزیر خارجہ پالو رینجل،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ ان کے ہمراہ ایک کاروباری وفد بھی پاکستان آیا ہے جو پہلے پاکستان۔پرتگال بزنس فورم میں شرکت کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments