15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے اضافہ
تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2500 روپے ہوگئی ،شہریوں کا کمی کا مطالبہ
لاہور(آئی این پی )لاہور میں سرکاری آٹے کے بعد فلور ملوں کے 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعدتھیلے کی قیمت 2350 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 10 کلوگرام سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 175 روپے اضافہ ہوچکا ہے ، شہریوں نے نجی اور سرکاری آٹے کے تھیلوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments