خرم داؤد متبادل خلائی مسافر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر جانے والے پہلے غیر چینی خلائی مسافر 40سالہ محمد ذیشان علی پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹ ہیں، ان کا فوجی عہدہ ونگ کمانڈر ہے۔۔۔
اپریل 2026ء میں ذیشان علی اور خرم داؤد تربیت کے لیے منتخب ہوئے ،تین مراحل پر مشتمل انتخاب میں طبی، نفسیاتی اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد ذیشان علی کو پرواز کے لیے منتخب کیا گیا جبکہ خرم داؤد متبادل خلائی مسافر ہیں،سپارکو کے مطابق چار مشترکہ تجربات کی تکمیل میں چھ سے بارہ ماہ لگ سکتے ہیں، ذیشان علی ابتدائی تجرباتی کام انجام دیں گے اور شین ژو 23 کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے ۔ واضح رہے کہ نمرہ سلیم اکتوبر 2023ء میں ورجن گیلیکٹک کی ایسی خلائی پرواز جس میں زمین کے مدار میں داخل نہیں ہوا جاتا کے ذریعے خلا تک پہنچ چکی ہیں، تاہم ذیشان علی زمین کے مدار میں داخل ہونے اور خلائی اسٹیشن پر قیام کرنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments