خلائی سٹیشن میں ورزش لازمی

خلائی سٹیشن میں ورزش لازمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خلائی پروگرام کے مطابق خلا باز عام طور پر روزانہ ایک سے دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں تاکہ وزن نہ ہونے کی حالت میں پٹھوں اور ہڈیوں کی کمزوری سے بچا جا سکے ۔

خلائی سٹیشن میں ورزش کے لیے ٹریڈمل، روئنگ مشین اور مزاحمتی تربیت کے آلات موجود ہیں۔چینی میڈیا کے مطابق خلا بازوں کی جسمانی کیفیت مسلسل مانیٹر کی جاتی ہے اور زمین پر موجود طبی ماہرین اُن کے مختلف طبی اشاریوں پر نظر رکھتے ہیں، اس کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...