ذیشان علی کی خلا میں روانگی کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ جاری

ذیشان علی کی خلا میں روانگی کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ جاری

اسلام آباد(اے پی پی)چینی خلائی مشن شین زو 24 کے ذریعے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی خلا میں روانگی کے تاریخی موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات نے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا۔

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملی نغمے کی ویڈیو شیئر کی۔ یہ نغمہ ’’اس خواب کو ہے اب جینا، صدیوں سے دل کی ہے صدا، آندھی ہو یا آئے طوفان، رگوں میں صرف دوڑے جنون یہ جیت کا ‘‘کے بولوں پر مشتمل ہے ،ملی نغمے میں ذیشان علی کی خلائی مشن پر روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر سے ملاقاتوں کے مناظر بھی شامل ہیں۔ ذیشان علی کی چین میں خلائی مشن کے لئے تربیت کے مختلف مراحل کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں جبکہ خلائی مشن کی تیاریوں، تربیتی مراحل اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کو خصوصی ملی نغمے میں نمایاں کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...