شیراز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ:فرینڈز الیون اور گلشن بیکس سی سی کا میچ ٹائی

 شیراز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ:فرینڈز  الیون اور گلشن بیکس سی سی کا میچ ٹائی

شیراز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ فیسٹول میں فرینڈز الیون اور گلشن بیکس سی سی کا میچ ٹائی ہو گیا۔ فرینڈز الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹوں پر134رنز بنائے ۔ چوہدری زاہد52رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نوید نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں گلشن بیکس کلب بھی نو وکٹوں پر اتنا ہی اسکور بنا سکا انیل 37اور کامران نے27رنز بٹورے افضل نے چار اور عبدالصمد نے تین شکار کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں