گیل کی جارحانہ بیٹنگ بونس پوائنٹ کے حصول میں معاون
ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے ٹھکانے لگا دیا .. .
کنگسٹن(اے ایف پی )ٹرائی سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے ٹھکانے لگا دیاجس میں کرس گیل کی جارحانہ باری کا مرکزی کردار رہا لیکن اس سے بھی بڑھ کر کامیابی یہ تھی کہ گیل نے باؤنڈریز کی بارش میں اپنی ٹیم کو قیمتی بونس پوائنٹ بھی دلا دیا۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈوئن براوو نے اپنے افتتاحی کھلاڑیوں کو یہ ٹارگٹ دیا تھا کہ وہ بونس پوائنٹ کے حصول کو بھی اپنی نگاہ میں رکھیں اور ان کی ہدایت کو نظر انداز کئے بغیر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے سری لنکا کا ہدف اڑتیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ٹورنامنٹ کے دوران اگر بیٹنگ سائیڈ مخالف ٹیم کا سکور ایک اعشاریہ دو،پانچ رن ریٹ کے ساتھ عبور کر لے تو اسے ایک بونس پوائنٹ مل سکتا ہے ۔