ینگسٹر کلب اور فرینڈز کلب کا میچ جھگڑے کی نذر، ریفریز زخمی

ینگسٹر کلب اور فرینڈز کلب کا میچ جھگڑے کی نذر، ریفریز زخمی

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ینگسٹر کلب اور فرینڈز کلب کے درمیان میچ جھگڑے

اسلام آباد (این این آئی) کی نذر ہوگیا جبکہ ریفریز دلاور حسین اور ارسلان نومی زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ینگسٹر کلب اور فرینڈز کلب کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا تھا کہ میچ کے دوران ریفری ارسلان نومی نے ینگسٹر کلب کے عزیز نامی کھلاڑی کو یلو کارڈ دکھایا جس پر کھلاڑی نے غصے میں آکر ریفری کو تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ریفریز اورکھلاڑیوں میں جنگ چھڑ گئی اور جھگڑے کے دوران چھریوں، جوتوں اور اینٹوں کا استعمال ہوتا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں