سموگ بارے اہم میٹنگ میں عدم شرکت گوتم گھمبیر کی گمشدگی کے پوسٹرزآویزاں
نئی دہلی میں سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کی گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)نئی دہلی میں سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گھمبیر کی گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی خطرناک صورت حال سے نمٹنے کیلئے اہم میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں گوتم گھمیر کو بھی شرکت کرنا تھی لیکن وہ شریک نہ ہوئے ۔ماحولیات پر اہم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی ضمن میں نئی دہلی میں درختوں پر ان کی گمشدگی کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں۔