بیٹنگ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی رکھنے پر اتفاق

بیٹنگ کے بعد اب فیلڈنگ  کوچ بھی پاکستانی رکھنے پر اتفاق

بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہوگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید اب گرانٹ برینڈن کی جگہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے ۔ذرائع کیمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ عبدالمجید جونیئر، ڈومیسٹک اور ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انگلینڈ روانگی کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں