ٹی ٹونٹی کپ ،سیکنڈ الیون ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

 ٹی ٹونٹی کپ ،سیکنڈ الیون ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر

قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قذافی سٹیڈیم کے سٹینڈز میں یکجا کئے جانے والے تمام 6 سکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران بد عنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچاؤ کیلئے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، بائیو سکیور ماحول میں کرکٹرز کیلئے عام افراد سے ملنے جلنے کے مواقع نہیں ہیں ، تاہم موجودہ صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں، انہیں خاص طور پر اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح طور پر پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کی جانب سے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں