زمبابوے کیخلاف تیسراون ڈے,سپراوور میں پاکستان کی گیم اوور

زمبابوے کیخلاف تیسراون ڈے,سپراوور میں پاکستان کی گیم اوور

پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ کاخواب چکنا چور ہو گیا،بلیسنگ 5وکٹیں لے کر مردمیدان قرار پائے ،پاکستان نے سیریز دو،ایک سے اپنے نام کر لی زمبابوے کے سکندر اور ٹیلر نے سپر اوور میں 3رنز کا آسان ہدف تیسری گیند پر حاصل کرکے وائٹ واش سے خود کو بچالیا،بابراعظم مین آف دی سیریز قرار

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے نے تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں سپراوورمیں شکست دیکر پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ کاخواب چکناچورکردیا۔ زمبابوے کے بلیسنگ 5وکٹیں لے کر مردمیدان قرارپائے ۔پاکستان نے سیریز دو،ایک سے جیت لی، بابراعظم ایک سنچری اورایک نصف سنچری کیساتھ 221رنز بناکر مین آف دی سیریز قرارپائے ۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاجو کہ درست ثابت نہ ہوا،زمبابوے کی جانب سے کپتان چامو چیبھابھا اور برائن چری نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اورمحمد حسنین نے باؤلنگ کا آغاز کیا۔زمبابوے کو دوسرے اوورز ہی میں صفر کے سکورپرپہلے نقصان کا سامنا کر نا پڑا جب کپتان چامو چیبھابھا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے ،زمبابوے کی دوسری وکٹ 4رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب کریگ ایرون صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے ، زمبابوے کو تیسرا نقصان 22رنز کے مجموعی سکور پر اٹھاناپڑا جب برائن چری 9رنز بنا کر بولڈ ہو گئے ،برینڈن ٹیلر56رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، 277رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی چھٹی وکٹ گر گئی جب سکندر رضا45رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،زمبابوے کے سین ولیمز نے آؤٹ ہوئے بغیر118رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ50اوورزمیں6وکٹوں کے نقصان پر278 رنز بنائے ۔ محمد حسنین نے 10اوورزمیں26رنز کے عوض5وکٹیں لیں۔ جواب میں پاکستان نے بھی مقررہ50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر278رنز بنا ئے ۔ بابر اعظم اور وہاب ریاض نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں100قیمتی رنز بنائے ،کپتان بابر اعظم125رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے ۔زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ موزارابانی نے 5وکٹیں لیں ۔میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے افتخار احمد اور فخر زمان نے بیٹنگ شروع کی تاہم پہلی گیند پر افتخار آؤٹ ہوگئے ، خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے آئے لیکن صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔زمبابوے کے سکندر رضا اور برینڈن ٹیلر نے شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں 3 رنز کا آسان ہدف تیسری گیند پر حاصل کرکے سیریز میں پہلی کامیابی سمیٹی اور سیریز میں وائٹ واش سے خود کو بچالیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں