رمیزراجہ کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز

رمیزراجہ کی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز

جدید سوچ کے مالک ٹیم ڈائریکٹر کی بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے ،کمنٹیٹر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے علیحدہ کوچ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ جدید سوچ کے مالک ٹیم ڈائریکٹر کی بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے ۔ان کا اپنی یو ٹیوب ویڈیو میں کہنا تھا کہ شکستوں کا خوف دل میں پالنے سے انجام بھی ناکامی ہوتا ہے لہٰذا دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے گرین شرٹس کو ٹیم ڈائریکٹر کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک انڈر 19،اے ٹیم،اکیڈمیز یا فرسٹ کلاس اور پاکستانی ٹیم میں کوچنگ کا مربوط نظام نہیں بنے گا مسائل اپنی جگہ برقرار رہیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاور ہٹنگ کی بات کی جائے تو ان کرداروں کا تعین ٹی ٹوئنٹی کوچز یا پاور ہٹنگ ایکسپرٹس زیادہ بہتر انداز سے کر سکتے ہیں۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کرتے رہیں لیکن مختصر فارمیٹ کیلئے علیحدہ کوچ رکھا جائے بلکہ زیادہ بہتر ہوگا کہ کنڈیشنز کے اعتبار سے مختصر مدتی معاہدوں پر کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں