پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈین بیٹنگ جنوبی افریقہ کیخلاف 97پر ڈھیر

پہلا ٹیسٹ:ویسٹ انڈین بیٹنگ جنوبی افریقہ کیخلاف 97پر ڈھیر

پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز میزبان ویسٹ انڈین ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی پیس اٹیک کیخلاف محض 97رنز پر ڈھیر ہو گئی

گروس آئلٹ(اسپورٹس ڈیسک)اگرچہ پانچ بیٹسمینوں نے دہرے عدد میں قدم رکھا لیکن جیسن ہولڈر ہی 20 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔لونگی این گیڈی نے پانچ اور اینریچ نورٹی نے چار کھلاڑیوں کو برطرف کیا۔چائے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 30 رنز بنائے تھے ،ڈیبیو کرنے والے کیگن پیٹرسن 19 اور ایڈن مارکرم 10 رنز پر کھیل رہے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں