فرنچ اوپن:یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس فائنل میں داخل

فرنچ اوپن:یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس فائنل میں داخل

زویریو کی ناکامی،ویمنز سنگل ٹرافی کیلئے کرائیچیکوا اور پیولی چینکوا میں جنگ

پیرس(اسپورٹس ڈیسک)سال کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کے مینز سنگل پہلے سیمی فائنل میں رولینڈ گیروس پر نمبر پانچ سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سٹسیپاس نے نمبر چھ سیڈ جرمن حریف الیگزینڈر زویریو کو پانچ سیٹس پر مشتمل سخت مقابلے کے بعد تین،دو سے ہرا کر فائنل میں قدم رکھ دیا جبکہ ویمنز سنگل ٹرافی کیلئے آج باربورا کرائیچیکوا اور اناستاسیا پیولی چینکوا کے درمیان جنگ ہوگی۔مکسڈ ڈبل کے فائنل میں امریکا کے ڈیزیرے کرائیچک اور برطانیہ کے جو سالسبری نے روسی جوڑی ایلینا ویسنینا اور اسلان کراٹسیف کو ہرا کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا جبکہ ویمنز ڈبل کے فیصلہ کن معرکے میں نمبر دو سیڈ جوڑی باربورا کرائیچیکوا اور کیٹرینا سینیاکووا کا مقابلہ نمبر چودہ سیڈ پیئر ایگا سوائٹک اور بیتھنی میٹک سینڈز سے کل ہوگا۔ مینز ڈبل ایونٹ کے فائنل میں فرانس کے نکولس ماہوٹ اور پائرے ہیوز ہربرٹ آج قازقستان کے پیئر الیگزینڈر ببلک اور آندرے گولوبیف کا سامنا کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں