عبداللہ خرم نیازی سینٹرل پنجاب اور نجیب صادق ناردرن کے چیف ایگزیکٹو مقرر

عبداللہ خرم نیازی سینٹرل پنجاب اور نجیب صادق ناردرن کے چیف ایگزیکٹو مقرر

ملکی کرکٹ سے مرکزیت ختم کرنے اور چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں کارپوریٹ کلچر کو رائج کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پی سی بی نے عبداللہ خرم نیازی کو سینٹرل پنجاب اور نجیب صادق کو تین سالہ مدت کیلئے ناردرن کا چیف ایگزیکٹوز مقرر کردیا ہے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ماضی میں کرکٹ کھیلنے اور مختلف اداروں میں خدمات کا تجربہ رکھنے والے دونوں افراد کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ روزمرہ امور کو مؤثر انداز میں چلانے کیلئے ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت گراس روٹ کی سطح پر ایک مکمل نیٹ ورک بنائیں اورکھیل کے فروغ اوراس کی پذیرائی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن اور کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی نگرانی بھی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں