پی ایچ ایف نے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا

 پی ایچ ایف نے 32 کھلاڑیوں  کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی کیمپ کے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے طلب کرلیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)جن کی جسمانی حالت کا 25 سے 27 جولائی تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جائزہ لیا جائے گا۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے جبکہ نیشنل کوچ اجمل خان لودھی اورفزیکل ٹرینر عابد امین ان کی معاونت کریں گے ۔ فٹنس کیلئے طلب کردہ 32 کھلاڑیوں میں سوئی سدرن گیس کے دس،واپڈا کے 9، نیشنل بینک کے دو اور ماڑی پیٹرولیم کے چھ کھلاڑی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں