کوہلی بہت تجربہ کار بابر نسبتاً نئے کھلاڑی ہیں:سلمان بٹ

کوہلی بہت تجربہ کار بابر نسبتاً نئے کھلاڑی ہیں:سلمان بٹ

میچ میں بھارتی کپتان ناکام ہوجائیں تب بھی انکی ٹیم جیتنے کے قابل ہوتی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ میچ میں اگربھارتی کپتان ویرات کوہلی ناکام ہوجائیں تب بھی ان کی ٹیم جیتنے کے قابل ہوتی ہے ۔ایک ویڈیو میں بابر اور کوہلی کے درمیان موازنے سے متعلق مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان کے مقابلے میں بابر اعظم کے پاس بیٹنگ میں ٹیم کی حمایت حاصل نہیں ہے جو کوہلی کی بہترین کارکردگی کو میچ وننگ پرفارمنس میں تبدیل کر دیتی ہے ۔سلمان بٹ نے کہا کہ کوہلی کے پاس مکمل فریم ورک موجود ہونے کے ساتھ شاندار کھلاڑیوں پر مشتمل ایک جھرمٹ بھی ہے جس کی بدولت میچ میں کوہلی کی بلے بازی میں ناکامی کے باوجود دیگر کھلاڑی میچ جتانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ویرات کوہلی بہت تجربہ کار جبکہ بابر نسبتاً نئے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو میچ میں اکیلے ہی لڑنا پڑتا ہے کیونکہ قومی ٹیم کا بیٹنگ کا شعبہ بھارتی ٹیم کے مقابلے میں بہت کمزور ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں