ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز:معظم بیگ کی کیریئر بیسٹ بالنگ سے مالاوی فتحیاب

ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز:معظم بیگ کی کیریئر بیسٹ بالنگ سے مالاوی فتحیاب

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سب ریجنل افریقہ کوالیفائرز گروپ اے کے دوسرے میچ میں پاکستانی نژاد آف اسپن آل راونڈر معظم بیگ نے اپنی کیریئر بیسٹ بالنگ سے مالاوی کوسوازی لینڈ کیخلاف آٹھ وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرادیا

کیگالی(اسپورٹس ڈیسک)سوازی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ میں معظم بیگ کی پانچ اور سمیع سہیل کی دو وکٹوں کے سامنے محض 97رنز بنا سکی۔جواب میں مالاوی نے گفٹ کانسونکھو 32،ڈونیکس کانسونکھو 23اور سمیع سہیل کے ناقابل شکست 32رنز کی مدد سے تیرہویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا،معظم بیگ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں