گال ٹیسٹ:لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ

گال ٹیسٹ:لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ

ویراسیمی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ویسٹ انڈیز کے ایک وکٹ پر 69 رنز

گال (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان دیمتھ کرونارتنے 42، اینجلو میتھیوز 29 اور اوشاڈا فرنینڈو 18 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ویراسیمی پرمول نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جومل واریکین نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنا لئے ۔ جرمائن بلیکووڈ 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔کپتان کریگ بریتھویٹ 22 اور نکروما بونر ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں