ویسٹ انڈیز سیریز،قومی کرکٹرز نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا

 ویسٹ انڈیز سیریز،قومی کرکٹرز نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ٹیم 9دسمبر کو شہر قائد پہنچے گی

کراچی(سپورٹس ڈیسک)انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں، کراچی میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کا میدان سجنے کو ہے ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریاں نیشنل سٹیڈیم میں جاری ہیں۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی میزبانی کراچی کریگا ، نیشنل سٹیڈیم ہو یا سکیورٹی روٹ پلان تمام تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ گراؤنڈ سٹاف پچز بنانے میں مصروف جبکہ آؤٹ فیلڈ کو بھی خوبصورت بنانے میں مگن ہے ۔پاکستان میں موجود قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کراچی کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے ، بنگلا دیش سیریز میں مصروف ٹیم 9دسمبر کو شہر قائد پہنچے گی۔حیدر علی اور حارث رؤف نے شائقین کو سٹیڈیم میں آنے کی اجازت کو اچھا اقدام قرار دیا ، فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو پاکستان کو جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں