بیٹنگ کوچ کی اسامی مشتہر،محمدیوسف کے عہدے کو خطرہ

بیٹنگ کوچ کی اسامی مشتہر،محمدیوسف کے عہدے کو خطرہ

عہدے پر برقرار رہنے کیلئے امیدواروں کی صف میں کھڑا ہونا پڑیگا:ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی جبکہ پی سی بی نے اسامی مشتہر کردی ہے ۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کاکہناہیکہ پچز بہتر بنانے کیساتھ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعلیٰ معیار کے کوچز لانے کی زیادہ ضرورت ہے ، اس ضمن میں پیش رفت جلد شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کو امیدواروں کی صف میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں