پی ایس ایل میں کراچی کو مایوس نہیں کرینگے :عماد وسیم

 پی ایس ایل میں کراچی کو مایوس نہیں کرینگے :عماد وسیم

کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم پی ایس ایل سیون میں کراچی کو مایوس نہیں کریں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی ایس ایل سیون میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا، قیادت سے ہٹائے جانے پر مجھے کوئی افسوس نہیں،بابر اعظم پاکستان کی شاندار انداز میں قیادت کر رہے ہیں وہ بہت گروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا کام اپنی ٹیم کیلئے کھیلنا ہے ، پاکستان کی مسلسل عمدہ کارکردگی قابل تحسین ہے اس کا کریڈٹ پی سی بی کو بھی جاتا ہے ۔ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہترین رابطہ ہے ۔

عماد وسیم نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی کپ میں فتح حاصل کرنی چاہیے تھی لیکن سیمی فائنل تک رسائی بھی معمولی بات نہیں ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا کی بہترین ٹیموں نے پاکستان کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ، بائیو سکیور ببل سے کھلاڑیوں پر ضرور اثر پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں