نیشنل انڈر 16ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں بیٹرز کا غلبہ

نیشنل انڈر 16ٹورنامنٹ  کے پہلے راؤنڈ میں بیٹرز کا غلبہ

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)نیشنل انڈر 16 ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کا دوبارہ آغاز ہو گیا جہاں اکفر درانی کے 109 رنز اور عادل وحید کی چار وکٹوں کے سہارے خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 59 رنز سے شکست دے دی۔

سدرن پنجاب نے علی حسنین کے ناقابل شکست 114 رنز کی بدولت 205 کا ہدف حاصل کرکے سینٹرل پنجاب کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا جس کیلئے طیب عارف کے 115 رنز رائیگاں چلے گئے ۔ایک اور میچ میں سندھ نے ہارون ارشد (139) اور روحان خان (109) کے درمیان 268 رنز کی شراکت کی بدولت بلوچستان کو 156 رنز سے ہرادیا جبکہ ریحان شاہ اور شاہ زیب علی نے بھی تین،تین وکٹیں حاصل کرکے فتح میں حصہ ڈالا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں