پی ایس ایل 8:فرنچائز نے متبادل پلیئرز کا انتخاب کرلیا

پی ایس ایل 8:فرنچائز نے متبادل پلیئرز کا انتخاب کرلیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی چھ فرنچائز نے کانفرنس کال پر ہونے والی ری ۔۔۔

پلیسمنٹ ڈرافٹنگ کے دوران عارضی طور پر دستیاب کرکٹرز کی جگہ متبادل اور سپلیمنٹری پلیئرز کا انتخاب کر کے اپنے اسکواڈ کو مزید مضبوط بنا لیا جو اٹھارہ کے بجائے بیس کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔پشاور زلمی نے سپلیمنٹری راؤنڈ میں خرم شہزاد اور حارث سہیل جبکہ روومین پاول کی عدم موجودگی میں رچرڈ گلیسن کو منتخب کیا۔لاہور قلندرز نے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ابھرنے والے اسپنر احسن بھٹی کے علاوہ راشد خان کے بجائے سام بلنگز،ہیری بروک کی جگہ شین ڈیڈسویل اور جورڈن کوکس کے بجائے کوسال مینڈس کی خدمات حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری مرحلے میں ٹام کرن اور ظفر گوہر کا انتخاب کیا جبکہ رحمن اللہ گرباز کے بجائے گس ایٹکنسن اور الیکس ہیلز کی جگہ ٹائمل ملز منتخب ہوئے ۔بین کٹنگ اور موسیٰ خان کراچی کنگز کے سپلیمنٹری کرکٹرز ہوں گے جبکہ تبریز شمسی کے متبادل کے طور پر فیصل اکرم کا انتخاب کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری میں سعود شکیل اور قیس احمد کو حاصل کیا جبکہ جیسن رائے ،اوڈین اسمتھ اور نوین الحق کے متبادل ول جیکس،ڈوین پریٹوریس اور نوون تھشارا ہوں گے ۔ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری پک میں کائیرون پولارڈ اور عماد بٹ کو منتخب کیا جبکہ عادل رشید کی جگہ وین پارنیل اور ڈیوڈ ملر کی جگہ اظہار الحق نوید متبادل پلیئرز ہوں گے ۔واضح رہے کہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹگری میں اپنی چوتھی پک کو محفوظ رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں