پی سی بی انتظامی کمیٹی بھی رمیز راجہ کے نقش قدم پر چل پڑی

پی سی بی انتظامی کمیٹی بھی رمیز راجہ کے نقش قدم پر چل پڑی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی بھی سابق سربراہ رمیز راجہ کے نقش قدم پر چل پڑی ۔۔۔۔

جس نے ملک میں وکٹوں کی بہتری کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔واضح رہے کہ اس حوالے سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں شامل شکیل شیخ اور ملک میں کئی سال سے وکٹوں کی تیاری کیلئے ماہر سمجھے جانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر آغا زاہد نے بھی اپنی رپورٹ میں یہی تجویز دی ہے۔ماضی قریب میں رمیز راجہ نے بھی آسٹریلیا سے ماہر کیوریٹر کو طلب کیا تھا جنہوں نے ملکی کیوریٹرز کو مشوروں سے نوازا مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں