گیارہ اوورز کے بعد رنز بنانے میں ناکام رہے ،بابراعظم

گیارہ اوورز کے بعد رنز بنانے میں ناکام رہے ،بابراعظم

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا لاہور قلندرز کیخلاف دوسرے ایلی منیٹر میں شکست کے بعد کہنا تھا کہ ابتدائی گیارہ اوورز کے بعد وہ رنز بنانے میں ناکام رہے ورنہ انہیں کسی حد تک ڈبل پیس وکٹ پر 185 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔

 بابر اعظم کے مطابق بیٹنگ کے اعتبار سے ابتدائی گیارہ اوورز اچھے رہے لیکن اس کے بعد پندرہویں اوور تک اسکورنگ میں فرق آگیا کیونکہ انہیں اس معرکے میں کم از کم 185 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔قومی کپتان نے وکٹ کو کسی حد تک ڈبل پیس قرار دیتے ہوئے کہا کہ دس اوورز کے بعد ریورس سوئنگ بھی شروع ہو گئی تھی جس کے باعث صورتحال مزید مشکل ہوئی لیکن ان کے بالرز کی کارکردگی معیار اور ضرورت کے مطابق نہیں رہی جبکہ فیلڈ میں بھی آٹھ سے نو اوورز تک بہتر دکھائی دیئے مگر پورے 20 اوورز میں ایسا نہیں ہو سکا اور میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں