کامیابی کی وجہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام ہے ،شاہین آفریدی

کامیابی کی وجہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام ہے ،شاہین آفریدی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سیزن آٹھ میں کامیابی کا کریڈٹ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کو دینے والے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے۔۔

 کہ ان کی ٹیم کی انتظامیہ نے جو بہترین صلاحیت انہیں فراہم کی اس نے اعزاز کے دفاع میں معاونت کی۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے نشیب و فراز سے گزرنے والے میچ کے دوران کسی وقت ہمت نہیں ہاری تاہم انہیں بطور فاسٹ بالر زیادہ جارح مزاجی کی ضرورت تھی مگر بیٹنگ کے دوران میں نے سوچ لیا تھا کہ سامنے گرنے والی ہر بال کو ہٹ کرنا ہے ۔شاہین آفریدی نے فائنل کو تمام پاکستانیوں کے نام کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انہوں نے پی ایس ایل کا پورا لطف اٹھایا ہوگا جبکہ وہ بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے والے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل کو پریشر گیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ ہدف کے تعاقب میں کامیاب رہیں گے مگر توقعات کے برخلاف میچ کو جیت کی صورت میں فنش نہ کر سکے جبکہ سارا ٹورنامنٹ ہی سخت اور مضبوط ٹیموں کے سبب مشکل ثابت ہوا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں