پی سی بی چیف کا ویمنز کی پانچ اکیڈمیز بنانے کا ارادہ

پی سی بی چیف کا ویمنز کی پانچ اکیڈمیز بنانے کا ارادہ

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیف نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ ویمنز کی پانچ اکیڈمیز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو بہت بڑا پاتھ وے پروگرام ہوگا۔ان کا کہنا تھا۔۔

 کہ پاکستان ویمنز لیگ سے متعلق دو پہلو پیش نظر ہیں کہ اس کا ستمبر میں الگ سے انعقاد کیا جائے یا پھر اخراجات کم کرنے کیلئے اس کے میچز پی ایس ایل کے ساتھ کرائے جائیں جبکہ ایک رائے یہ ہے کہ موجودہ پی ایس ایل فرنچائز ہی ویمنز لیگ کی ٹیمیں خریدیں جبکہ دوسری رائے کے مطابق اس کی فرنچائز الگ رکھنے سے رسپانس بہتر آئے گا۔نجم سیٹھی کے مطابق ان سے پانچ لوگوں نے ٹیموں کیلئے رابطہ کیا جبکہ امریکا سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ ویمنز کے نمائشی میچوں میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی دوبارہ پاکستان آ کر یہاں کھیلنے پر آمادگی پاکستان کی بہترین تشہیر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں