رنگ بال چیمپئن شپ:کراچی ڈویژن کی گرلز نے ٹائٹل جیت لیا

رنگ بال چیمپئن شپ:کراچی ڈویژن کی گرلز نے ٹائٹل جیت لیا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ انٹر ڈویژن گرلز رنگ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل کراچی ڈویژن کی گرلز نے بینظیر آباد ڈویژن کو شکست دے کر جیت لیا۔

وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں منعقدہ ایونٹ میں فاتح سائیڈ نے گولڈ اور رنرز اپ ٹیم نے سلور میڈل جیتا جبکہ برانز میڈلسٹ حیدرآباد ڈویژن کی گرلز ٹیم تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ جناب شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ جناب عبدالشکور میمن نے انعامات تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں