یوتھ انڈر 12فٹسال ٹورنامنٹ بابل اسپورٹس نے جیت لیا

یوتھ انڈر 12فٹسال ٹورنامنٹ بابل اسپورٹس نے جیت لیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)غریب شاہ یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شہید بینظیر بھٹو فٹسال یوتھ انڈر 12 ٹورنامنٹ بابل اسپورٹس نے کراچی محمڈن کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر۔۔۔

 چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے ہرا کر جیت لیا کیونکہ مقررہ وقت میں مقابلہ ایک،ایک سے برابر رہا تھا۔مہمان خصوصی سینیٹر یوسف بلوچ نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے اور ہارنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے نقد انعام دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں