جسٹ پلے فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی زون کی فائنل لائن اپ مکمل

جسٹ پلے فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی زون کی فائنل لائن اپ مکمل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جسٹ پلے آرگنائزیشن کے تحت جاری جسٹ پلے فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی زون کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔

سربازی سینٹر لیاری فٹ بال گراؤنڈ میں مختلف ایج گروپس کے سیمی فائنل مقابلے اختتام پذیر ہو گئے جہاں انڈر 12 میں عثمان پارک سینٹراور سربازی سینٹر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر14میں عثمان پارک سینٹراور ملیر سینٹرنے حریفوں کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ انڈر16 میں سربازی سینٹراور عثمان پارک سینٹرنے فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کنفرم کرا لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں