پہلا ٹی ٹوئنٹی:بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو ٹھکانے لگا دیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی:بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو ٹھکانے لگا دیا

چاٹوگرام(اسپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ پر 22 رنز سے مات دے کر ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کے پانچ وکٹوں پر 207 رنز میں مرد میدان رونی تالکدار 67، لیٹن داس 47 اور شمیم حسین 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آئرش ٹیم کو آٹھ اوورز میں 104 رنز کا ہدف ملا مگر پانچ وکٹوں پر 81 رنز بنائے جا سکے۔ تسکین احمد نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں