افغانستان کیخلاف ناکامی کے ذمہ دار ہم خود ہیں،کامران اکمل
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف ناکامی کے ذمہ دار ہم خود ہیں کیونکہ گیارہ کی ٹیم میں چار نئے کھلاڑی اتارے گئے۔
حالانکہ ان کو سینئرز کے ساتھ کھلانے کی ضرورت تھی۔کامران اکمل کے مطابق پاکستان کرکٹ کا اب یہ معیار ہے کہ کوئی وکٹ پڑھنا بھی نہیں جانتا جبکہ پسند اور ناپسند کا چکر بھی ختم کیا جائے جس سے صرف پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے لہٰذا کیویز کیخلاف مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جائے ۔