ون ڈے سیریز:جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ناکامی

ون ڈے سیریز:جنوبی افریقہ  کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ناکامی

جوہانسبرگ(اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی سائیڈ ویسٹ انڈیز کیخلاف 221 کے ہدف سے سات رنز پیچھے رہ کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز ایک،دو سے ہار گئی۔ریزا ہینڈرکس 83، رلی روسو 42 اور ایڈن مارکرم ناقابل شکست 35 بنا کر بھی 6/213 تک جا سکے۔

الزاری جوزف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس میں ناکامی کے بعد بیٹنگ کیلئے طلب کئے جانے پر برینڈن کنگ کے 36 اور نکولس پوران کے 41 سمیت پاور پلے میں 61 رنز سمیٹے مگر وکٹیں گرتی رہیں اور ریمون ریفر کے 27 کے بعد نویں نمبر پر روماریو شیپرڈ نے 22 بالز پر 44 ناٹ آؤٹ بنا کر مجموعہ آٹھ وکٹوں پر 220 تک پہنچا دیا۔لونگی این گیڈی،کگیسو ربادا اور اینریچ نورٹی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں