افغانستان کے کپتان راشد خان نے ورلڈ کپ کو آئندہ ہدف بنا لیا

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ورلڈ کپ کو آئندہ ہدف بنا لیا

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان کیخلاف کامیابی کے بعد ورلڈ کپ کو اپنا اگلا ہدف بنا لیا ہے۔

 جن کا کہنا ہے کہ اس سیریز کے بعد ان کیلئے ہر میچ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے اہمیت کا حامل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سیریز بہت خاص تھی جس کے دوران پریشر پر قابو رکھنا اہم تھا اور کھلاڑیوں نے اپنا موثر کردار نبھایا مگر انہیں محسوس ہوا کہ اب بھی ٹیم میں بہتری کی گنجائش ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں