شاہد آفریدی کی شاداب خان کو اپنا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

شاہد آفریدی کی شاداب خان کو اپنا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کو اپنا ریکارڈ توڑ کر پاکستان کی جانب سے سرفہرست ٹی ٹوئنٹی بالر بننے پر کہا ہے کہ ’’مبارک ہو،آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔‘‘

 انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’آپ پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں اور خواہش ہے کہ اسی طرح کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔تیسرے میچ میں صائم ایوب اور احسان اللہ کو کارکردگی دکھاتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی اور اب نوجوان کھلاڑیوں کی اسی انداز سے حمایت کی ضرورت ہے ۔‘‘واضح رہے کہ شاداب خان نے افغانستان کیخلاف ابراہیم زدران کو برطرف کرکے شاہد آفریدی کی 98 ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کا ریکارڈ توڑا اور پھر پاکستان کی جانب سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے اولین بالر بھی بن گئے ۔شاداب خان نے وکٹوں کی سنچری تک رسائی کو ایک خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کبھی پاکستان کیلئے کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا اور اب 100 وکٹوں تک رسائی پر بھی ایسا ہی لگ رہا ہے ۔اپنے اس کارنامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے یہ خواب جاری رہے اور وہ پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں