اندور پچ کی ریٹنگ میں تبدیلی

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)بی سی سی آئی کی اپیل پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کیلئے استعمال کی جانے والی اندور کی پچ کو آئی سی سی نے ریٹنگ کی تبدیلی کے بعد اوسط سے کمتر قرار دے دیا۔
میچ ریفری کرس براڈ نے اس پچ کو ناقص قرار دیا جہاں تیسرے روز لنچ سے قبل میچ ختم ہو گیا تھا۔