آئی سی سی رینکنگ:راشد خان نے نمبرون پوزیشن سنبھال لی

 آئی سی سی رینکنگ:راشد خان نے نمبرون پوزیشن سنبھال لی

دبئی (اسپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔ ٹاپ ٹین بالرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی پلیئرز درجہ بندی میںبھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو پہلے ، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے ، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار رہا۔ جنوبی افریقہ کے رلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ۔ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس نے 92درجے ترقی سے 17 ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ریزا ہینڈرکس چار درجے بہتری سے بارہویں نمبر پر فائز ہوئے ۔ پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کی بدولت بالنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔ فضل الحق فاروقی بارہ درجے ترقی سے تیسرے نمبر پر براجمان ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجہ ترقی کے بعد 10 نمبر پر پہنچ گئے ۔ شاداب خا ن چھ درجے بہتری سے 12 واں نمبر پر آئے ، حارث رؤف 17 ویں اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک درجہ ترقی سے 18ویں پوزیشن حاصل کرلی   ۔ محمد وسیم نو درجے ترقی سے 23ویںنمبر پر قابض ہوگئے ۔ ٹم ساؤتھی نے دو درجے چھلانگ سے 15ویں پوزیشن پائی۔ ٹرینٹ بولٹ اور بھوونیشور کمار ایک، ایک درجہ بہتری سے بالترتیب 19ویں اور 20ویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین پانچ درجے تنزلی سے 21ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔الزاری جوزف17 درجے ترقی سے 33ویں نمبر پر آگئے ۔آل راؤنڈرز میں شاداب خان آٹھ درجے ترقی کی بدولت چوتھے نمبر پرپہنچ گئے ۔ شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار رہا، ہردیک پانڈیا دوسرے نمبر پر ہیں ۔ون ڈے بیٹرز میں بابراعظم کا پہلا اور بالنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں