جمخانہ کرکٹ: کوئٹہ اکیڈمی کا قصہ تمام رنگون والا کوارٹر فائنل میں داخل

 جمخانہ کرکٹ: کوئٹہ اکیڈمی کا قصہ تمام   رنگون والا کوارٹر فائنل میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 36ویں کراچی جمخانہ عمر ایسوسی ایٹس رمضان فیسٹول کرکٹ ٹورنامنٹ میں رنگون والا سی سی نے کوئٹہ کر کٹ اکیڈمی کو 78 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ رنگون والا نے 201 رنز بنائے ۔

عارف خان67،محمد سہیل 49، لعل کمار 33 اور فریدشاہ نے 21 ر نزکئے،محمد غوث،ناصر خان نے دو،دو وکٹیں لیں۔ جواب میں کوئٹہ کر کٹ اکیڈمی 123 رنز بنا سکی۔ عدیل 31 اور زوہیب ادریس 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ مہمان خصوصی زوہیر عباس نے عارف خان کو مین آف دی میچ ایوارڈدیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں