انڈونیشیا ورلڈ کپ میزبانی سے محروم

انڈونیشیا ورلڈ کپ میزبانی سے محروم

لندن (اسپورٹس ڈیسک )فیفا نے انڈونیشیا سے انڈ ر20 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی چھین لی۔یہ فیصلہ انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کی پاداش میں کیا گیا ہے ۔

فیفا کے مطابق جونیئر ورلڈ کپ کیلئے متبادل میزبان کا اعلان جلد کیا جائیگا اور فی الحال ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں