ٹی ٹونٹی رینکنگ ، محمد رضوان کا دوسرا،بابر اعظم کا چوتھا نمبر
دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی،ٹی ٹونٹی میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے ۔
جنوبی افریقہ کے رلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں،ٹی ٹونٹی بالرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور سری لنکا کے ہاسارنگا دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے ترقی کے بعد 10نمبر پر آگئے ، ٹی ٹونٹی کے ٹاپ ٹین بالرز میں پاکستان کا کوئی بالر شامل نہیں، شاداب خان کا 12واں نمبر اور حارث رؤف 17ویں نمبر پر آگئے ہیں، آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر اور بھارت کے پانڈیا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ شاداب چوتھے نمبر پر ہیں،دوسری جانب ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا اور بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔