شاداب خان کا ڈراپ کیچ پاکستان کیلئے مہنگا پڑا،بابراعظم

شاداب خان کا ڈراپ کیچ پاکستان کیلئے مہنگا پڑا،بابراعظم

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے پاکستان کی ناکامی کی وجہ شاداب خان کے ڈراپ کیچ کو قرار دے دیا تاہم انہوں نے فوری طور پر یہ کہنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔۔

کہ آل راؤنڈ کی بہترین کارکردگی کے سبب حمایت کی جاتی رہے گی جو ملک کیلئے متعدد بار کامیابی کا سبب بنتے رہے ہیں اور وہ ناکامی کا ملبہ کسی پر بھی ڈالنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چودہویں اوور مین شاہین آفریدی کیخلاف مارک چیپ مین نے شاٹ کھیلا مگر وائیڈ لانگ آن پر کھڑے شاداب خان اس آسان کیچ کو قابو نہیں کر سکے اور اس وقت 67 رنز پر کھیلنے والے کیوی بیٹر نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سنچری بنا ڈالی۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاداب خان نے ماضی میں پاکستان کیلئے کئی مرتبہ فاتحانہ کھیل پیش کیا اور اگر ان کی کارکردگی ایک سیریز میں اچھی نہیں رہی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور وہ دوبارہ پرفارم کریں گے۔ اختتامی اوورز میں رنز کی تیزی سے فراہمی میں ناکام اور 98 ناٹ آؤٹ بنانے والے قومی وکٹ کیپر محمد رضوان کا دفاع کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ آخری تین اوورز میں محمد رضوان نے پوری کوشش کی مگر اپنے شاٹس نہیں کھیل سکے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان دو اوورز کے دوران مناسب رنز نہیں نکل سکے اور اگر دس رنز بھی بنائے جاتے تو 200 پلس تک رسائی ممکن ہو جاتی مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پاکستان محمد رضوان کی وجہ سے میچ ہار گیا کیونکہ بعض اوقات اس پلان پر عمل نہیں ہو پاتا جو ذہن میں ہوتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں