آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2021-23ء سائیکل کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا جس کے مطابق 9 ٹیموں کے درمیان 38 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم تقسیم کی جائے گی۔۔

 جس میں 2019-21ء کے ابتدائی سائیکل کے بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 7 جون سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جیت کی بدولت نہ صرف ڈبلیو ٹی سی کا ’’گرز‘‘گھر لے جانے کی کوشش کریں گی بلکہ فاتح ٹیم 16 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ سائیڈ آٹھ لاکھ ڈالرز کی حقدار قرار پائے گی۔ تیسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ کو ساڑھے چار لاکھ، انگلینڈ کو چوتھی پوزیشن کیلئے ساڑھے تین لاکھ،پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم سری لنکا کو دو لاکھ جبکہ چھٹے سے نویں نمبر پر فائز ٹیموں نیوزی لینڈ، پاکستان،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو ایک،ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔واضح رہے کہ ایک وقت فائنل کی دوڑ میں شامل سری لنکن اور پاکستانی ٹیمیں اپنی کارکردگی کا معیار برقرار نہیں رکھ سکیں ورنہ ان کیلئے انعامی رقم بڑی بھی ہو سکتی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں